Tuesday, 22 April 2025, 05:42:12 pm
 
وزیر خزانہ نے پاکستان کے توانائی شعبہ میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو سراہا
August 02, 2024

خزانہ اور توانائی کے وزراء نے پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے ایک وفد کے ساتھ مشترکہ ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو LIANGنے کی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے توانائی شعبہ میں پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی اور دیگر چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو سراہا۔

وفد نے زور دیا کہ پاکستان کے توانائی شعبہ میں چینی کمپنی پاور چائنا کلیدی سرمایہ کار ہے جو حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی اور توانائی شعبہ کی بہتری کیلئے کردار ادا کرے گی۔