Friday, 29 March 2024, 05:40:55 pm
عالمی برادری افغان عوام کی مدد کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے:حنا ربانی کھر
May 02, 2023

خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کی مدد کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار دوحہ میں افغانستان کے بارے میں خصوصی نمائندوں کے اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے وزیر خارجہ Retno-Marsudi کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔