Saturday, 09 November 2024, 03:06:08 pm
 
اقلیتوں کے لیے قومی کمیشن کے قیام سے متعلق قومی اسمبلی میں بل پیش کردیاگیا
April 02, 2024

اقلیتوں کے لئے قومی کمیشن کے قیام سے متعلق قومی اسمبلی میں ایک بل پیش کیاگیاہے۔رکن قومی اسمبلی ڈاکٹررمیش کماروانکوانی نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔اقلیتوں کے لئے مجوزہ قومی کمیشن تیس ارکان پرمشتمل ہوگا جس میں مختلف مذہبی گروپوں کی نمائندگی ہوگی۔کمیشن کاسربراہ اقلیتی برادری سے ہوگا۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹررمیش کمارنے کہاکہ قومی اقلیتی کمیشن کے قیام کا مقصد آئین کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناناہے۔مجوزہ کمیشن کامرکزی دفتراسلام آباد میں ہوگا جوضرورت کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں مزیددفاتربھی قائم کرسے گا۔