Friday, 03 January 2025, 02:04:33 am
 
عدلیہ کی آزادی کے مسئلے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے،وزیر قانون
April 02, 2024

قانون و انصاف کے وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کے مسئلے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے۔

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ اس مسئلے پر تحریک انصاف اور اس کے بانی کے بیانات سپریم کورٹ کے ازخودنوٹس کو سیاسی رنگ دینے کی مذموم کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت نوٹس لیا گیا اور پاکستان کے آئین پر عملدرآمد اور اس کا نفاذ ہونا چاہئے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بینچ تشکیل دینا چیف جسٹس اور سینئر ججوں پر مشتمل کمیٹی کا استحقاق ہے اور یہ سیاسی مسئلہ نہیں۔