Thursday, 26 December 2024, 03:02:49 pm
 
معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لارہی ہیں
December 01, 2024

معیشت کی بہتری اور لوگوں کو لڈشیڈنگ کے بحران سے بچانے کیلئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں رنگ لارہی ہیں ۔

ستمبر 2023سے اب تک بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں ایک سو تینتیس ارب روپے وصول کیئے گئے ہیں۔ستمبر 2023 سے اب تک ستاسی ہزار سے زیادہ بجلی چوروں کو گرفتار کیاجاچکا ہے ۔پچھلے ہفتے کے دوران ملک بھر میں بجلی چوروں سے بانوے کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک سو تہتر بجلی چوروں کوگرفتار کیاگیا ، متعلقہ ادارے ملک بھر میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔