Thursday, 26 December 2024, 03:00:49 pm
 
ایکس سروس مین سوسائٹی کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
December 01, 2024

فائل فوٹو

سابق فوجیوں کی تنظیم نے بعض گروہوں کی طرف سے وفاقی دارالحکومت پر باربار حملوں کی مذمت کی ہے۔

یہ بات ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے آج (اتوار کو)اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی اور سرکاری جان و مال پر حملے میں ملوث عناصر کسی قسم کی ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعدد اہلکار اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ لشکر کشی کے دوران شہید ہوئے۔

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر کی بھی مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دینے والی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اقتصادی استحکام کے لئے حکومتی کاوشوں کو بھی سراہا۔