Wednesday, 16 October 2024, 10:23:34 am
 
پاکستان، روس مختلف شعبوں میں کام کرنے کی وسیع گنجائش موجود ہے ، عبدالعلیم
October 01, 2024

 نجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ طورپر کام کرنے کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔

انہوں نے یہ بات آج(منگل کو) ماسکو میں پاکستان اور روس کے تجارت اور سرمایہ کاری فورم کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ یہ فورم دونوں ملکوں کے درمیان نئے دوطرفہ تعلقات کا آغاز ہے۔

وزیر نجکاری نے پاکستان میں کاروبار کیلئے پرکشش اورسازگار ماحول کو اُجاگر کیا ۔

اس موقع پر روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم پراطمینان کااظہارکیا جو ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لئے روس کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے۔