Sunday, 18 May 2025, 10:18:27 am
 
آزاد کشمیر کے بانی صدر سردار محمد ابراہیم خان کی اکیسویں برسی آج منائی جارہی ہے
July 31, 2024

آزاد جموں و کشمیر کے بانی صدر سردار محمد ابراہیم خان کی اکیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

مرحوم کشمیری رہنماء کے ایصال ثواب کیلئے راولا کوٹ کے علاقے کوٹ MATTAY خان میں اُن کے مزار پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔اس موقع پر پاکستان کی یکجہتی اور سالمیت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی چنگل سے آزادی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔سردار محمد ابراہیم خان دو ہزار تین میں آج کے روز انتقال کر گئے۔