میرپور آزاد کشمیر میں یومِ تشکر کے موقع پر بلدیہ میرپور میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، انتظامیہ کے افسران، سرکاری ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر آزاد کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے اور قومی پرچموں کو سلامی دی گئی۔
مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان کی اس کامیابی نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے۔