ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میںپاکستان کی طرف سے تیز اور یقینی جواب دینے کا عزم کیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔