Saturday, 27 July 2024, 12:32:14 pm
سوجان سنگھ کی حویلی ملک میں مذہبی سیاحت کوفروغ دے گی،جمال ناصر
November 30, 2023

پنجاب کے بنیادی و ثانوی صحت کے نگران وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ سوجان سنگھ کی حویلی ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دے گی۔

 انہوں نے یہ بات آج(جمعرات) راولپنڈی میں سوجان سنگھ حویلی کے دورے کے موقع پر کہی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سوجان سنگھ کی حویلی کو قومی ورثہ قرار دینے کےلئے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سوجان سنگھ حویلی میں عجائب گھر، آرٹ اینڈ کرافٹ گیلری اور فوڈ کورٹ قائم کرنے کا منصوبہ بھی زیرغور ہے۔

 ڈاکٹر جمال ناصر نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ کئی سال سے اس ورثہ کو نظرانداز کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں ہم اس حویلی کو بحال کریں گے۔