معروف اردو مصنفہ بیگم حمیدہ اختر حسین رائے پوری کی سولہویں برسی آج منائی گئی۔
وہ بائیس نومبرانیس سو اٹھارہ کو بھارتی شہرHARDOI میں پیدا ہوئیں۔
بیگم حمیدہ اختر نے انیس سو پینتیس میں اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا اور اپنے بے ساختہ اور سادہ طرز تحریر کی بدولت اردو کے نمایاں مصنفین کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔
پاکستان اکادمی ادبیات نے انیس سو اٹھانوے میں انہیں وزیراعظم ادبی ایوارڈ سے نوازا۔
بیگم حمیدہ اختر حسین رائے پوری دو ہزار نو میں آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئیں۔