آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے آج مظفر آباد میں ہونے والے اپنے اجلاس میں مالی سال دوہزار چوبیس پچیس کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
مختلف شعبوں میں متعلقہ دو سو چونسٹھ ارب تیس کروڑ روپے مالیت کے اخراجات کے تمام بتیس مطالبات زر کی پہلے ہی منظوری دینے کے ساتھ مالی سال دوہزار تیئس چوبیس کے اخراجات کے بتیس مطالبات زر پر نظرثانی کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیر خزانہ عبد الماجد خان نے تمام ممبران کو مبارک باد پیش کی اوراگلے مالی سال کیلئے آزاد جموں کشمیر کی مالی امداد تہتر اعشاریہ نو ارب تک بڑھانے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔