Wednesday, 09 October 2024, 11:09:23 am
 
آزادجموں وکشمیر حکومت کا مساجد کو دو سو یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان
August 25, 2024

آزاد جموں وکشمیر حکومت نے ریاست بھر میں مساجد کو دوسویونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مذہبی امور کے شعبہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ اسلامی فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔

حکومت پورے آزادکشمیر میں مساجد میں مختلف مراحل میں شمسی توانائی کے پینلز بھی نصب کرے گی۔

ریاست کے عوام نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اور اسے ایک اچھا اقدام قرار دیا ہے ۔