Thursday, 31 October 2024, 03:17:26 am
 
آزادکشمیر مظفرآباد میں چار روزہ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کا آغاز
October 23, 2024

آزاد کشمیر مظفرآباد میں کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں چار روزہ قومی سلامتی ورکشاپ کا آغاز ہوا۔

ورکشاپ میں سول بیوروکریسی، طلبا اور سول سوسائٹی کے مرد و خواتین سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

ورکشاپ کے مقررین نے مجموعی عالمی تبدیلی کے تناظر میں کشمیر کی بدلتی ہوئی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان اور کشمیر کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

اپنے خطاب میں سابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا حامی رہا ہے جبکہ بھارت کشمیریوں کی آزادی میں رکاوٹیں کھڑی کرتا رہا ہے۔