مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کا ڈھونگ کیخلاف آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔احتجاجی مظاہرے میں شرکا نے مودی سرکار کے خلاف
نعرے بازی کی ۔شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے نام نہاد انتخابات کی شدید مذمت کی گئی۔
دھوکے اور الیکشن کے ڈرامے کے حوالے سے شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
شرکا نے کشمیر پر قابض بھارتی فوج کی جانب سے حریت قیادت اور تحریک آزادی کے رہنمائوں کے خلاف درج کیے گئے غیر منصفانہ مقدمات کی بھی مذمت کی ۔
احتجاجی ریلی کے شرکا نے جیل میں غیر قانونی طور پر قید حریت رہنماں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔