Wednesday, 29 January 2025, 08:01:53 am
 
کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری کل یوم سیاہ منا رہے ہیں
October 26, 2024

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری کل یوم سیاہ منا رہے ہیں جس کا مقصد بھارتی حکام اور بین الاقوامی برادری کویہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری اپنی سرزمین پر بھارت کے

غیرقانونی قبضے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔27اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج نے برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر حملہ کردیا تھا اور کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس اس پر

قبضہ کرلیا تھا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے مختلف تنظیموں کی حمایت سے کل یوم سیاہ منانے کی اپیل کی ہے۔