Wednesday, 09 October 2024, 12:22:40 pm
 
آزاد جموں و کشمیر میں سماجی تحفظ کے پروگرام کیلئے اندراج کی آخری تاریخ میں توسیع
August 26, 2024

آزاد جموں و کشمیر حکومت نے سماجی تحفظ کے پروگرام کے تحت مستحق افراد کے اندراج کی آخری تاریخ میں رواں ماہ کی اکتیس تاریخ تک توسیع کر دی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے نادار افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے اس پروگرام کا اعلان کیا ہے اور اس مقصد کیلئے دس ارب روپے مختص کئے ہیں۔

مستحق افراد کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں سماجی بہبود کے دفاتر میں اپنا اندراج کرائیں۔