Wednesday, 09 October 2024, 11:34:35 am
 
آزاد پتن میں مسافر کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 23افراد جاں بحق،متعدد زخمی
August 25, 2024

حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی کوسٹر آزاد پتن کے قریب گہری کھائی میں گرنے سے23 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہبازشریف نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔

اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکیا ۔