Friday, 02 May 2025, 07:58:16 pm
 
پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے بیشتر حصوں میں بارش کا انتباہ جار ی کردیا
April 30, 2025

خیبرپختونخواکے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے کل سے اتوارتک صوبے کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا انتباہ جار ی کیا ہے۔

تمام ڈپٹی کمشنروں کو اس عرصہ کے دوران کسی جانی یا مالی نقصان سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھی اس ہفتے کے دوران پہاڑی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

کنٹرول روم کو فعال کردیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن1700 پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔