Wednesday, 02 April 2025, 04:43:52 am
 
پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
March 25, 2025

خیبرپختونخوا کے نا گہانی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے آج(منگل) سے جمعرات تک صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیشگوئی کی مدت کے دوران کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔

پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم دن رات کام کررہا ہے اور عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔