Friday, 02 May 2025, 07:54:15 pm
 
وفاقی حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے، رانا مشہود احمد خان
April 21, 2025

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے اور وہ اس مشن میں تمام صوبائی حکومتوں کی حمایت کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو کبھی مایوس نہیں کرے گی اور انہیں جدید مہارتوں اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس سلسلے میں جلد پالیسی جاری کریں گے جس کا مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو ترقی اور بااختیار بنانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔