قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے نے آج اور کل خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا الرٹ جاری
کیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ شدید بارش اور ژالہ باری سے مقامی آبادی، ذرائع آمد و رفت اور فصلوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے مٹی کے تودے گرنے کا بھی خطرہ ہے جبکہ سیاحوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ موسمیاتی صورتحال کے مطابق سفر کریں۔