وفاقی حکومت کے بڑے پیمانے پر سہولتیں فراہم کرنے والے اقدامات کو اجاگرکرنے کیلئے آج خیبرپختونخوا میں یوم تشکر منایاگیا۔
ریاستوں اور سرحدی علاقوں اور امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیرامیرمقام نے پشاور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششو ں کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد پاکستان کارخ کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ اصلاحات کے لئے حکومتی اقدامات پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔
وفاقی وزیر کے کہاکہ افراط زرکی شرح ایک ہی سال میں اڑتیس فیصد سے کم ہوکر ناقابل یقین حد تک واحد عدد پر آگئی ہے۔
امیرمقام نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ نجی بجلی کمپنیوںکے معاملے میںاصلاحات کی بدولت اندازاً چارہزار ارب روپے کی خطیررقم کی بچت ہوئی ہے جس سے حکومت کی اقتصادی ترقی کو مزید استحکام ملاہے۔