Wednesday, 02 April 2025, 04:46:17 am
 
طور خم بارڈر کو تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا
March 19, 2025

پاک افغان سرحد طور خم کے مقام پر آج تجارتی سرگرمیوں کے لئے دوبارہ کھول دی گئی۔

یہ فیصلہ آج افغانستان کی جانب سرحدی علاقے میں دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان اجلاس میں کیا گیا۔

ابتدائی طورپر سرحد کو صرف تجارتی مقاصد کیلئے کھولا گیا ہے جبکہ پیدل افراد کو جمعے سے       آنے جانے کی اجازت ہوگی۔