سرکاری اسکیم کے تحت نامزد بینکوں کے ذریعے حج درخواستوں کی وصولی کے عمل میں تیزی آرہی ہے۔
اب تک چوبیس ہزار دو سو چھیاسٹھ درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔
حج درخواستیں اگلے ماہ کی تین تاریخ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی آئندہ ماہ کی چھ تاریخ کو ہوگی۔
درخواست دہندگان حج کے اخراجات کی پہلی قسط، دو لاکھ روپے اپنی درخواستوں کے ساتھ جمع کروائیں گے۔
حج قرعہ اندازی کے بعد دس دن کے اندر اضافی چار لاکھ روپے بھی جمع کروانا ہونگے۔اسپانسر شپ اسکیم کے لئے پانچ ہزار نشستیں بغیر کسی قرعہ اندازی کے مختص کی گئی ہیں۔