وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو انتشار اورانارکی کی سیاست کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ترقی اور فلاح و بہبود کی سیاست چاہتے ہیں جس کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کے عوام دوست اقدامات سے ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت ترقی کررہی ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل بھی عبور کرلیاہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 32فیصد سے کم ہوکر 6.9فیصد پرآگئی ہے جبکہ برآمدات میں نمایاں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اورپٹرول سمیت دو اہم اشیا گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سستی ہیں۔