قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے حملوں میں رینجرز کے چار اور پولیس کے دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سرینگر ہائی وے پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں چار رینجرز اہلکار شہید جبکہ پانچ رینجرز اور متعدد پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
اُدھرراولپنڈی کے علاقے چونگی نمبر 26پراسلحہ اور گولہ بارود سے لیس شرپسندوں کے ایک گروپ نے رینجرز اور سکیورٹی اہلکاروں پر پتھرائواوراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رینجرزکاایک اہلکار شدید زخمی ہواجسے تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
آئین کے آرٹیکل 245کے تحت پاک فوج کو طلب کر لیا گیا ہے اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے بھی واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ تخریب کار اور انتہا پسند عناصر کی دہشت گردی کی کارروائیوں سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
تمام شرپسندوں کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔