Saturday, 14 December 2024, 06:59:53 pm
 
پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان پچیس کروڑڈالر مالیت کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
November 27, 2024

پاکستان اور چین نے جانوروں کے چارے اور پھلوں اور سبزیوں کی پراسیسنگ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے لئے مفاہمت کی تیرہ یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان پچیس کروڑڈالر مالیت کی ان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بیجنگ میں کئے گئے۔

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پرپاکستان کے سفیر نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات پر روشنی ڈالی اور زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں کی تذویراتی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کے چین کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اس کی جاری کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے جس میں براہ راست روابط اور طویل مدتی شراکت داری کے مواقع پیدا کرنے پربھی توجہ دی گئی ہے۔