بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو تین روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں۔
وہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تفصیلی بات چیت کریں گے اور دوطرفہ تعاون اور روابط کے شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔
بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔