معروف صحافی ،مصنف، شاعر اور تحریک پاکستان کے رہنما مولانا ظفر علی خان کی 67 ویں برسی پیر کے روز منائی گئی۔
وہ اٹھارہ سو تہتر میں وزیر آباد میں پیدا ہوئے اور تحریک پاکستان کے لئے تاریخی خدمات سرانجام دیں۔ برطانوی حکومت کے خلاف شدید مزاحمت پر انہیں جیل میں بھی قید کیا گیا۔
1945-46 ء کے انتخابات میں وہ مسلم لیگ کی طرف سے مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔
وہ اردو اخبار زمیندار کے ایڈیٹر تھے جو برصغیر میں سب سے بااثر اردو اخبار تصور کیا جاتا تھا۔
انہیں بابائے صحافت بھی کہاجاتا ہے۔
وہ انیس سو چھپن میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے اور انہیں وزیر آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔