پاک بحریہ کی حال ہی میں شامل کی گئی آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور نے بحیرہ عرب کے شمالی حصے میں ہتھیار چلانے کا پہلا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آبدوز نے بحری جہاز شکن کروز میزائل کے ذریعے دور تک مار کرنے کے ہدف کو درست طور پر نشانہ بنایا۔
پا ک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
انہوں نے آبدوز کی جنگی صلاحیت کو سراہا اور قابلِ اعتماد بحری دفاع کیلئے زیرِ آب صلاحیتوں میں اضافے کی تزویراتی اہمیت پر زور دیا۔
یہ اہم پیش رفت قومی بحری حدود اور علاقائی امن کے تحفظ کے لیے جدید اور جنگی طور پر تیار فورس برقرار رکھنے کے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔