وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے ٹریکس سے متعلق سفارشات پر آئندہ ماہ کی بیس تاریخ تک عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریلوے ڈویژنز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ریلوے کے وزن کرنے کے کانٹوں پر اوور لوڈنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے شکایات پر فوری کارروائی کی ہدایت کی۔
وزیر ریلوے نے پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان ریلوے کی چھبیس ارب روپے کی آمدن پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔