Monday, 28 September 2026, 02:37:53 am
 
وزیر پٹرولیم کا دہشت گردی کے خلاف اجتماعی طور پر مقابلے اور قومی مفادات کے تحفظ پر زور
September 27, 2026

فائل فوٹو

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے دہشت گردی کی نئی لہر کا اجتماعی طور پر مقابلہ کرنے اور پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے، جبکہ پاک فوج کے جوان بہادری سے اس ناسور کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

علی پرویز ملک نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اندرونی اختلافات میں الجھنے سے گریز کریں اور اس کے بجائے قومی یکجہتی کے فروغ، پاکستان کے مفادات کے تحفظ اور ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے پر توجہ دیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے تسلیم کیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوتے ہی حکومت اس کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچائے گی۔