Monday, 28 September 2026, 03:16:44 am
 
ایس آئی ایف سی کا کاروباری ماحول بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری
September 27, 2026

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پاکستان کا کاروباری ماحول بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔

اس سلسلے میں ایس آئی ایف سی کے سیکرٹری نے عالمی بینک کے وفد سے ملاقات کی، جس میں کاروبار میں آسانی کے لائحۂ عمل اور پاکستان بزنس پورٹل کے ذریعے کاروباری ضوابط کو آسان بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی بینک نے ادارے کی مؤثر حکمت عملی کو سراہا اور مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ان اصلاحات کا مقصد ضابطہ جاتی طریقہ کار آسان بنانا، قواعد کی پابندی سے متعلق بوجھ کم کرنا اور کاروباری سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنا ہے۔