Monday, 28 September 2026, 02:37:50 am
 
حکومت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم
September 27, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے۔

عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ایک محفوظ، پرکشش اور مسابقتی سیاحتی مقام کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا معتدل موسم، دلکش پہاڑی مناظر اور خوبصورت وادیاں دنیا بھر سے سیاحوں کو متوجہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ مت، بدھ مت اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل تاریخی اور مقدس مقامات کا مسکن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیاحت کا فروغ معاشی ترقی میں معاونت کرتا ہے اور اقوام عالم کے مابین مضبوط روابط کو فروغ دیتا ہے، جبکہ انفرادی سطح پر کثیر جہتی ثقافتی رنگوں سے واقفیت انسانی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔