Monday, 28 September 2026, 02:39:38 am
 
وزیراعظم کا قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی مکمل تیاری کے عزم کا اعادہ
September 27, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو فلیٹ میں نئی شامل کی جانے والی آبدوز پی این ایس/ایم ہنگور کے پہلے کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

اینٹی شپ کروز میزائل کے ذریعے طویل فاصلے کے ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانا پاکستان بحریہ کی آبدوز فورس کی غیر معمولی آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور بلند جنگی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی مکمل تیاری کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور پی این ایس/ایم ہنگور کی شمولیت اور آپریشنلائزیشن کے اس عمل سے وابستہ تمام عملے کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بھی سراہا۔