وزیر داخلہ محسن نقوی نے سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے آج لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سینٹرل زون ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔
وزیر نے متعلقہ حکام کو آن لائن مالی فراڈ، جعلی اکاونٹس، ڈیجیٹل بلیک میلنگ اور آن لائن ہراسانی میں ملوث گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔