ضلع ٹانک کی تحصیل جنڈولا کی عوام کے دیرینہ مسائل کے حل میں اہم پیش رفت۔
جنڈولہ کو کاروباری مرکز بنانے پر عوام پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا کی مشکورْ ٹانک میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساتھ کے زیر اہتمام محسود قبائلی عمائدین کے ساتھ گرینڈ جرگے کا انعقاد۔مجموعی طور پہ 64 قبائلی عمائدین اور علما حضرات نے شرکت کی ۔
مہمان خصوصی آئی جی ایف سی خیبر پختون خواہ ساتھ میجر جنرل مہر عمر خان نیازی نے ضلع ٹانک کی تحصیل جنڈولا کی عوام کے درینہ مسئلہ کے حل پر زور دیا۔
آئی جی ایف سی نے علاقے میں قیام امن کے لیے قبائلی عمائدین کی کاوشوں کو سراہا۔
شرکا نے قیام امن کے لیے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور فتنہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام کے لیے تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ۔