Monday, 30 December 2024, 10:20:12 pm
 
نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا کا میران شاہ کا دورہ
December 05, 2024

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہیں علاقے کی سلامتی کی مجموعی صورتحال، امن کے قیام کیلئے کی جانے والی کوششوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

شرکاء نے امن کے قیام کے لئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم اور قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔