Monday, 30 December 2024, 10:29:36 pm
 
کرک،انسدادپولیوٹیم پرحملے میں ایک پولیس اہلکارشہید
December 16, 2024

فائل فوٹو

ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ دائود شاہ میں آج(پیر) نامعلوم مسلح افراد کے پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک پولیو ورکر زخمی ہو گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم پر حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔

انہوں نے پولیس اہلکار کی قیمتی جان کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی پولیو ورکر کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔