Saturday, 14 December 2024, 07:38:00 pm
 
بنوں، شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا
November 20, 2024

بنوں میں فتنہ الخوارج کابہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی نماز جنازہ بنوں گریژن میں ادا کی گئی۔

شہداء کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاورسمیت اعلیٰ عسکری حکام 'سول انتظامیہ اور جوانوں نے شرکت کی۔

دفاع وطن میں ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

افواج پاکستان قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔