Saturday, 21 December 2024, 09:26:04 pm
 
ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے،امیر مقام
December 06, 2024

کشمیر و گلگت  بلتستان کے اُمور کے وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت  کی جانب گامزن ہے۔

 جمعہ کے روزمانسہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف ملک کی ترقی کے لیے سخت محنت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں خاطر خواہ کمی وزیراعظم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

   وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی اور دوسرے چیلنجز کے خلاف جنگ ہر شہری کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔