خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج(جمعرات) راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بزنس فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کی جاری لہر نے خیبرپختونخوا میں اقتصادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
وفد نے گورنر کو بیرون ملک پاکستان میں تیار کی گئی اشیاء کی نمائش میں اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔