Saturday, 21 December 2024, 09:09:28 pm
 
احمد زئی وزیر کےعمائدین کی آئی جی ایف سی خیبر پختونخواسے ملاقات
December 14, 2024

احمد زئی وزیر کے قبائلی عمائدین نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا( جنوبی )سے ملاقات کی۔

قبائلی عمائدین کو علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے بارڈر کراسنگ کے لیے ون ڈاکومنٹ رجیم کو تسلیم کیا اور درخواست کی کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں۔

قبائلی عمائدین نے فوج اور ایف سی کی کاوشوں اور قربانیوں کو بھی سراہا۔