Saturday, 21 December 2024, 05:02:33 pm
 
شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج ہلاک
September 26, 2024

ضلع شمالی وزیر ستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

ہلاک ہونے والے خوارج سکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں کے قتل میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔