Saturday, 27 April 2024, 12:03:56 pm
''ارتھ آور'' آج رات منایا جا رہا ہے
March 26, 2022

 

دنیا کے دیگر حصوں کی طرح پاکستان میں بھی آج رات ''ارتھ آور'' منایا جا رہا ہے۔رواں سال اس کا موضوع ہے ''مستقبل کی تعمیر''اس موقع پر اپنے پیغام میں سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے عوام پر زور دیا ہے کہ رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے کے دوران گھروں، دفاتر اور دکانوں کی تمام غیرضروری روشنیاں اور دیگر برقی آلات بند رکھیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں انسانی زندگی اور ذرائع معاش پر ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوان اور سیکرٹریٹ اس علامتی اقدام کا حصہ بننے پر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.