منصوبہ بندی و ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے جامع ترقی اور تذویراتی شراکت داری کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں ڈویلپمنٹ پارٹنرز ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کو ایک جدید، علم پر مبنی اور جامع معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے حکومت کے طویل المدتی وژن کو اجاگر کیا۔وفاقی وزیر نے قومی ہنگامی صورتحال، صحت عامہ کے بحرانوں اور معاشی چیلنجوں کے دوران مسلسل تعاون پر اداروں کی تعریف کی۔
سب کو ساتھ لے کر چلنے کے حکومتی ہدف کا اعادہ کرتے ہوئے احسن اقبال نے ترقیاتی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے انسانی ترقی کے خسارے کو دور کرنے اور اہداف کے حصول کیلئے تعاون کریں۔