ثقافت اور قومی ورثے کے نگران وزیر جمال شاہ آج دوحہ میں شروع ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے ثقافت کی بارہویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔نگران وزیر کو قطر کے وزیر ثقافت اور او آئی سی کی بین الاقوامی اسلامی تعلیمی، سائنسی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے مشترکہ طور پر دعوت دی ہے۔کانفرنس میں ثقافتی منصوبہ بندی و ترقی کے امور پر غور کیا جائے گا اور ثقافتی املاک کی غیر قانونی ترسیل روکنے کا جائزہ لیا جائے گا۔