وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی اشاریوں میں بہتری کے ثمرات ملک کے ہر شہری تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں اپنی معاشی ٹیم کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس کا مقصد ایک کامیاب بجٹ پیش کرنے پر ان کی کوششوں کو سراہنا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوم سے کئے گئے وعدے کے مطابق بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، کاروباری برادری اور عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔